حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کر رہی اگر عملدرآمد ہوتا تو خود کش دھماکے نہ ہوتے

پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی رہنما میاں شوکت علی تھیم کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 18 فروری 2017 21:04

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کر رہی اگر عملدرآمد ہوتا تو خود کش دھماکے نہ ہوتے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں شوکت علی تھیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف رواں ہفتے ہونے والے تمام خود کش دھماکوں کی مذمت کرتی ہے سیف سٹی پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور میں مال روڈ پر دھماکہ ہونا لمحہ فکریہ ہے وفاقی حکومت کو بھارت اور افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کی کاروئیوں کے خلاف منہ توڑ جواب دینا چاہیے صرف ان کی سفیر کو بلا کر مراسلہ ہاتھ میںتھماکر احتجاج کرنے سے کچھ نہیں ہو گا دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے فوجی عدالتوں کی بحالہ ناگریز ہے اگر سند میں رینجر آپریشن کر سکتی ہے تو پنجاب میں بھی فوجی آپریشن ہونا چاہیے میاںشوکت علی تھیم کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے اور بغیر اچھے برے دہشت گرد کی تفریق کے کاروائی کی جانی چاہیے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں