چنیوٹ ، ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی چھیاسٹھ ویں سالگرہ کی تقریب

منگل 21 فروری 2017 22:14

ْ چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور قائد انقلاب ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی چھیاسٹھ ویں سالگرہ کی ایک پر وقار تقریب سیکرٹریٹ عوامی تحریک چنیوٹ میں زیر صدارت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ منعقد ہوئی تقریب میں عوامی تحریک چنیوٹ کے سینئر نائب صدر محمد صفدر عباسی، جنرل سیکرٹری ظہیر سپرا، محمد ثاقب ڈپٹی سیکرٹری، محمد اشفاق ،رفیق احمد ، سٹی صدر سید محمد عباس شاہ کے علاوہ ضلع بھر سے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران کے سینکڑوں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری ایک مدبرانہ شخصیت کے مالک ہیں آج ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم اپنے قائد ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی سالگرہ منا رہے ہیں عوام بہت جلد ملک میں حقیقی تبدیلی دیکھیں گے جو کہ ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی قیادت میں آئے گی عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی کارکنان اپنی تیاریاں شروع کر دیں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ تحریک منہاج القران اور عوامی تحریک اپنے عظیم قائد ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی قیادت میں متحد ہیں ہم اپنے قائد کی ہر کال پر لبیک کہیں گے اس موقع پر دیگر پارٹی عہدیداروں و مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے عظیم قائد ڈاکٹرعلامہ محمد طاہر القادری کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی اس موقع پر عوامی تحریک چنیوٹ کے زیر اہتمام کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں