چنیوٹ ، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا حافظ محمد سعید کے خلاف بیان بازی، تحریک آزادی جموں وکشمیر کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 فروری 2017 22:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وفاقی وزیر خواجہ آصف کی طرف سے حافظ محمد سعید کے خلاف نازیبا بیان بازی کے خلاف تحریک آزادی جموں وکشمیر چنیوٹ کے کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ فوری برطرفی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک آزادی و جموں کشمیر چنیوٹ کے چیئرمین حافظ محمد بنیامین عابد کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد سعید محب وطن پاکستانی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں