چنیوٹ،اغواء و زیادتی کے مقدمہ کے ملزم بری

بدھ 22 فروری 2017 22:51

چنیوٹ۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد بھلہ نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ اغواء کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو باعزت بری کردیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد بھلہ نے تھانہ صدر کے مقدمہ نمبری105/12کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان بہاد ر، نذیر ، کنیز بی بی ، اور سردار کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کردیا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نی2012میں لیاقت علی سکنہ سول کوارٹر غلام آباد کی بیٹی ایمن کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجس پر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں زیر دفعہ 376ہوا تھا ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو باعزت بری کرنے کاحکم دے دیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں