مکئی کی فصل میںجری بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے،ڈسٹرکٹ ایگرکلچر آفیسر

جمعرات 23 فروری 2017 22:02

چنیوٹ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)مکئی کی فصل میںجری بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے اگر جڑی بوٹیاں وقت پر تلف نہ کی جائیں تو فی ایکڑ پیدوار کم ہو جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ایگر کلچر آفیسر جوہدری شاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں مکئی کی کاشت کا ٹارگٹ بیاسی ہزار ایکڑ ہے اورا اس کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے گاکاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ مکئی کی فصل کو پندرہ مارچ سے پہلے پہلے کاشت کر لیں اگر پندرہ مارچ کے بعد مکئی کاشت کی جائے تو اس میں بیج کی مقدار میںاضافہ کر لیا جائے مکئی کی فصل کو پہلا پانی انتہائی احتیاط سے لگانا چاہیے مکئی کی فصل میںجڑی بوٹیوں کی تلفی لازمی کریں اجڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیدایکٹر پیداور میں کمی ہو تی ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میںیوریا اور ڈی اے پی کھاد مارکیٹ میں حکومتی ریٹ پر دستیاب ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں