مردم شماری کے لیے پاک فوج کا دستہ چنیوٹ پہنچ گئے

جمعرات 23 فروری 2017 22:02

چنیوٹ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ضلع بھر میں مردم شماری کے لیے پاک فوج کے دستے چنیوٹ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کرنل عمران اور میجر عامر کی قیادت میں پہنچنے والے چار سو نوجوانوں پر مشتمل دستہ چنیوٹ پہنچا اس موقع پر ڈی سی او محمد ایوب اور تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کرنل عمران او رمیجر عامرکو محکمہ شماریات کے ملازمین کے ہمراہ بریفینگ دی اور چنیوٹ کے تمام بلاکس ، تحصیلوں ، آبادی کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کیا کرنل عابد نے بتایا کہ ضلع چنیو ٹ میں مردشماری کا کام پندرہ مارچ سے شروع کیا جائے گا اس سے قبل آرمی اہلکاروںکو اس بارے میں ٹریننگ دی جائے گی اس سلسلہ میں گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج ، گورنمنٹ ایلمنٹری کالج میں رہائش رکھی جائے گی ڈی سی او کا کہنا تھا کہ مردشماری کے حوالے سے اساتذہ کی ٹریننگ جاری ہے سنگل اور ڈبل ٹیچر سکول سے کوئی بھی استاد ڈیوٹی نہیں کرئے گا جن سکولوں میں اساتذہ کی تعداد تین سے زیادہ ہوگی وہاں سے اساتذہ کو ڈیوٹی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں