چشتیاں, تیز رفتار کاربچے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی تین افراد موقع پر جاں بحق

پیر 16 جنوری 2017 20:24

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) چشتیاںکے قریب تیز رفتار کار سڑک پار کرنے والے بچے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چک 130مراد چشتیاں کے دو موٹرسائیکل سوار شاہ نواز ،بشیراحمد اور سڑک پار کرنے والا کمسن لڑکا کاشف سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے موٹرسائیکل سوار شاہ نواز بعمری25سال سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتاتھا اور چھٹی پر آیا تھا کہ اسکے عزیز کا انتقال ہو گیا چنانچہ وہ اپنے بزرگ بشیراحمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر 50کلو میٹر دورچک 300HRسے تعزیت کرکے واپس آرہے تھے کہ راستہ میں چک 279HRکا محمدرمضان اپنے دوست کی کار لیکر اپنی ہمشیرہ کی شادی کا سامان خریدنے کے بعد گائوں واپس جارہاتھا کہ چک 277HRکے قریب سڑک پار کرنے والے کمسن لڑکے کاشف کو بچاتے ہوئے تیز رفتار موٹرسائیکل سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں تینوں افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد زیر دفعہ 279،320،337،427کے تحت مفرور کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے چک 130مراد میں شاہ نواز اور بشیراحمد کی نمازہ جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں