ملک اصغر کو بہاولپور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

پیر 13 فروری 2017 20:57

چشتیاں۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء)چشتیاں کے ممتاز قانون دان ملک محمداصغر اعوان ایڈوکیٹ کے بہاولپور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ ،نائب صدر منتخب ہونے پر مختلف سیاسی ،سماجی کاروباری شخصیات حاجی حمید احمدصدیقی صدرانجمن تاجران چشتیاں ،نائب صدر حاجی خوشی محمد صراف ،جنرل سیکرٹری چوہدری نسیم صادق ،کوکب ویلفیئر سینٹر چشتیاں کے ملک محمدارشد نے مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ سول سوسائٹی کو درپیش عوامی مسائل حل کرانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ملک محمد اصغر اعوان بار کی ضلع بہاولنگر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں