چترال ائیر پورٹ کو سابق ڈی سی اسامہ وڑائچ یا معروف نعت خان جنید جمشید، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو مفتی محمود کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور شروع

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء)چترال ائیر پورٹ کو سابق ڈی سی اسامہ وڑائچ یا معروف نعت خان جنید جمشید، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو مفتی محمود کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔سانحہ حویلیاں میں ڈی سی او اسامہ وڑائچ اپنی فیملی سمیت اور جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ سمیت شہید ہو ئے تھے سانحہ میں مجموعی طور پر 45قیمتی جانوں کا ضیاع ہو اتھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ائیر پورٹ کو باچا خان کے نام سے منسوب کیا گیا سوات ائیر پورٹ کو میجر جنرل ثناء اللہ شہید کے نام سے منسوب کیا جا رہاہے جبکہ چترال ائیر پورٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو بھی مختلف نا موں سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہاہے میجر جنرل ثناء اللہ شہید ، مفتی محمود ، جنید جمشید اور اسامہ وڑائچ کا شمار اہم شخصیات میں ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :