چترال‘گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ‘ پانچ دکانیں جل کر خاکستر ‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعہ 6 جنوری 2017 18:17

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ‘ پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق زیارت لواری ٹاپ کے قریبی گاؤں عشریت کے نئے بازار کی ایک دکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ دکانیں جل گئیں، جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا تاکہ آگ مزید آبادی تک پھیل نہ سکے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حسب معمول تاخیر پہنچا، جس کے باعث دکانیں جل خاکستر ہوگئیں۔متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرے اور اپنے اہل حانہ کیلئے رزق حلال کمائے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں