دوسری لواری سنو جیپ ریلی 2017 اختتام پذیر۔ اسلام فور بائی فور جیپ کلب نے فائنل ٹرافی جیت لی

پیر 9 جنوری 2017 23:14

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) دوسری لواری سنو (برف) جیپ ریلی احتتام پذیر ہوگئی۔ برف کے اوپر جیپ ریس کے اس مقابلے میں پانچ کلبوں کے جیپوں نے حصہ لیا جن میں اسلام آباد، چترال، فرنٹیر، ملاکنڈ اور لاہور فور بائی فور جیپ کلب کے اراکین نے حصہ لیا۔اسلام آباد 4X4 جیپ کلب کے سید اعزاز نے اول پوزیشن حاصل کی۔جنہوںنے 37 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

فرنٹئیر جیپ کلب کے تیمور علی خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ چترال فور بائی فور جیپ کلب کے شہزادہ رضا ع الملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر خٹک ڈانس اور کیلا ش اور کیلاش ثقافتی مظاہرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ لواری سنو جیپ ریلی میں شرکاء دیر کی جانب سے برف پوش سڑک پر روانہ ہوتے اورنہایت تیزی سے جاتے ہوئے لواری سرنگ میں سے گزر کر چھوٹے سرنگ کے اس پار جاتے اور وہاں سے واپس آکر چھوٹے سرنگ ہی میں واپس آکر پلیٹ فارم پرکھڑے ہوتے ۔

(جاری ہے)

واپسی پر وہاں سے روانہ ہوکر لواری سرنگ میں سے گزرتے اور ایک مخصوص جگہ پہنچ کر ان کا وقت تعین کیا جاتا کہ کونسے ڈرائیور نے کم سے کم وقت میں مطلوبہ فاصلے طے کیا ہے۔اختتامی تقریب کے پروگرام میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ میجر جنرل علی امیر اعوان مہمانخصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ آپریشن ضرب عضب کا نتیجہ ہے کہ آج ملک میں ہم اس قسم کے میلے اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں جس میں لواری ٹاپ کے برف پوش پہاڑیوں میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکاء جیپ ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اس ریلی سے سیاحت پر نہایت مثبت اثرات پڑیں گے جس سے اس علاقے کا قسمت بدلے گا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان، سابقہ وفاقی وزیر نجم الدین خان، ضلع ناظم دیر صاحبزادہ فصیح اللہ، ڈپٹی کمشنر دیر محمد عثمان محسود،ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ، اور تحصیل ناظم محزن الدین وردگ کے علاوہ کثیر تعداد میں فوجی اور سول افسران اور ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح بھی موجود تھے۔

شرکاء کیلاش خواتین کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی مظاہرے سے محظوظ ہوئے۔ اس لواری سنو جیپ ریلی میں چترال سے پیرا گلائڈر ٹیم بھی آئی تھیمگر موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ پیرا گلائڈنگ کا مظاہر ہ نہ کرسکے جبکہ چترال سے بائک کلب نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا جس میں موٹر سائل ٹرائلر پر سوار ہوکر انہوںنے برف پوش راستے کو طے کیا جبکہ قاشقار ثفافتی کلب کے اراکین نے رات کو اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں