آل پاکستان لواری سنو جیپ ریلی کا اعزاز جیتنے والے سید اعزاز گیلانی کا پشاور پہنچنے پر تپاک استقبال

ریلی میں ملک بھر سے چار کلبوں کے پچاس سے زائد ممبران نے حصہ لیا، پہلی بار شرکت کی اور اعزاز حاصل کیا، سید اعزاز گیلانی

جمعہ 13 جنوری 2017 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) چترال کے سنگلاخ پہاڑوں پر منعقدہ دوسری آل پاکستان لواری سنو جیپ ریلی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سید اعزاز گیلانی ٹرافی سمیت پشاورپہنچ گئے۔سید اعزازگیلانی جوکہ اسلام آباد جیپ کلب کے ممبرہے نے پہلی مرتبہ ریلی میںحصہ لیا اور انہوںنے تاریخ بناکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،پشاور پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ،اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ میرے لئے زندگی کی بہترین اعزاز ہے جوکہ اتنے کٹھن اور برف پوش پہاڑیوں پر پچاس سے زائد 4x4جیپ کے مابین مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوںنے کہاکہ اس ریلی میں ملک بھر چار کلبوں کے پچاس ممبران نے حصہ لیاانہوںںنے کہا کہ یہ ریلی 38کلومیٹر اور 8000ہزار فٹ بلندی پر منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

انکے مطابق اس ریلی میں فرنٹئیر فور بائی فور جیپ کلب کے تیمورخان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انہوںنے کہا کہ یہ ریلی مالاکنڈ آرمی ڈویژن پاناکوٹ نے کے زیراہتمام تھا۔ سید اعزاز گیلانی نے مجھے بچپن سے کار ریس اور جیپ ریس کا شو ق تھا الحمد اللہ آج میری یہ خواہش بھی پوری ہوگئی،انہوںنے کہ ریلی میں حصہ لینے پر اپنی کلب کا بے حد مشکورہوں اور ساتھ ہی اپنے ماموں سید طفیل جومجھے ہرمیدان میںسپورٹ کررہا ہے انکابھی تہہ دل سے مشکورہوں،انہوںنے کہاکہ ہمارا کلب چولستان، تھل اورروہتاس جیپ ریلی میںحصہ لے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں