لواری ٹنل کھولنے کا شیڈول ہفتے میں دو دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر

پیر 16 جنوری 2017 21:52

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) لواری ٹنل کھولنے کا شیڈول ہفتے میں دو دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ٹنل کے سلسلے میں اہم اجلاس پناہ کوٹ میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں لواری ٹنل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد ابراہیم ، تعمیراتی کمپنی سامبو کے ذمہ داراں ڈپٹی کمشنر اپر دیر محمد عثمان ڈپٹی کمشنر چترال نے شرکت کی ۔

اجلاس میں لواری ٹنل کو ہفتے میں دو دن کرنے سے متعلق بحث کی گئی اور متفقہ طور پر منگل اور جمعہ کے روز دن ایک بجے سے شام تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ۔ کہ چترال کی گاڑیوں کو پہلے ٹنل میں سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اُس کے بعد دیر اور پشاور سے آنے والی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں