سڑک حادثے میں وادی کیلاش کے خاتون جاں بحق ‘3افراد زخمی

بدھ 15 فروری 2017 21:35

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وادی کیلاش میں سڑک حادثے میں ایک کیلاش خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ایس ایچ او تھانہ بمبوریت کے مطابق نورشاہدین ولد بہرام شاہ سابق قلیتی ممبراپنے پوٹوھار گاڑ ی میں وادی کیلاش کے سڑ ک سفر کر رہاتھا کہ دوباش کے قریب گاڑی نیچھے کھائی میں گر گئی اور پھردریا میں بہہ گیا جس میں گل شاہین نامی کیلاش خاتون موقع ہی پر جاں بحق ہوئی جبکہ عمبر خان، اکبر ولی اور اس کا چھوٹا بیٹا شدید زحمی ہوئے جن کو قریبی ہسپتال کو منتقل کئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا مگر ڈرائیور اور کیلاش قبیلے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ یہ سڑک کئی سالوں سے حراب پڑا ہے جس کیلئے وزیر اعلے ٰ خیبر پحتون خواہ کے اقلیتی امور کے مشیر آنجہانی سوران سنگھ نے بھی بلیک ٹاپنگ کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھی اعلان کیا تھا مگر ابھی تک اس سڑک پر عملی کام شروع نہیں ہوا جس کے نتیجے میں آئے روز اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں اور اس میں کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں