انتظامیہ کی بے حسی،کنگن پورگندے پانی کے جوہڑمیں تبدیل ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 18:24

چونیاں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02جنوری2017ء) :کنگن پور مین روڈ عرصہ دو سال سے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ،ٹی ایم او ،اے سی چونیاں اور ڈی سی او قصور کے خلاف احتجاج کا اعلان، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چونیاں کے انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد مرزا طاہر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ کنگن پور مین روڈ کے گٹرعرصہ دو سال سے بند ہیں گند اپانی گلیوں ،بازاروں اور گھروں میں کھڑا ہے درجنوں حادثات رونما ہو چکے ہیں متعدد لوگوں کے مکانات گرنے کا بھی خطرہ ہے قریبی مدرسہ دارالحدیث و حفظ القرآن کے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے موٹر سائیکل ، سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے راہگیر سارا دن گندے پانی میں گرتے رہتے ہیں پیپلز پارٹی تحصیل چونیاں کے انفارمینش سیکرٹری ملک محمد مرزا طاہر نے ڈی سی او قصور ،اے سی چونیاں اور ٹی ایم او چونیاں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا اور اپنے بیان میں کہا ایک ہفتہ کے اندر اندر اگر سیورج کا مسئلہ حل نا ہوا تو تمام افسران کے خلاف چوک الہ آباد میں تاجروں کے ساتھ مل کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں