شہری کو زمین سے محروم کرنے پر سابق اے سی اور پٹواری کیخلاف تحقیقات شروع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 جنوری 2017 17:47

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جنوری2017ء):شہری کو کروڑوں روپے مالیت کی زمین سے محروم کرنے پر سابق اے سی چونیاں اور پٹواری وغیرہ کے خلاف تحقیقات شروع ،ریکارڈ میں ردو بدل ثابت ہو گئی تو سخت کاروائی کی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر عائشہ غضنفر ،تفصیل کے مطابق الہ آباد کے رہائشی چوہدری بشیر آرائیں نے نو سال قبل مختلف اوقات میں 33کنال زرعی اراضی خریدی جس کی قیمت اس وقت کروڑوں روپے ہے لیکن سابق اے سی چونیاں شیخ سلیم خالد ،پٹواری ریا ست علی ،تحصیلدار اور دیگر عملہ نے ملی بھگت کر کے تمام زمین کا انتقال کسی اور کے نام کر دیا شہری چوہدری بشیر احمد نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا جس پرڈی جی انٹی کرپشن اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے بھی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اے سی چونیاں عائشہ غضنفر نے اپنے موقف میں بتایا کہ انکوائری میرٹ پر کی جائے گی اور جرم ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاوائی کی جائے گی۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں