وکلاء کے حقوق کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے،جنرل سیکرٹری ملک محمداشفاق کھوکھر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 جنوری 2017 17:47

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جنوری2017ء) :بارایسوسی ایشن کے حالیہ الیکشن میں بھاری ووٹوں سے کامیاب ہونے والے جنرل سیکرٹری ملک محمداشفاق کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ وکلاء کے حقوق کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے۔ باراور بینچ کے مزید تعلقات مستحکم کرنے کے لئے بھی جدوجہد کریں گے۔ وہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئراور سینئر وکلاء کا دل کی اتھاہ گہرایوں سے احترام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھاری ووٹوں سے کامیاب کرانے والے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اپنے گروپ لیڈروں ممبرپنجاب بارکونسل میاں محمدرشید۔ سابقہ صدور حاجی شبیراحمد بھٹی۔ ملک رشیداحمد۔ سردارمحمداقبال عاصم۔ ملک محمدجمیل خاں کلس۔ سردار ناصرڈوگر و دیگر کا خصوصی طور اور کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہرممکن ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں