اے سی چونیاں کاچھاپہ:گیس ری فلنگ کی دکانیں سیل،دوملزمان گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 16:52

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17 فروری2017ء): اے سی چونیاں کے الہ آباد میں چھاپے گیس ری فلنگ کی دکانیں سیل جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر چونیاں میڈیم عائشہ غضنفر نے الہ آباد میں چھاپے مارکر گیس ریفلنگ کرنے پر تین ملزمان حمید ،آصف اوراسلم کے خلاف مقدمات درج کروا کرحمید اوراسلم کوگرفتار کروا دیا۔ جبکہ آصف فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا علاوہ مختلف دکانداروں کو ہزاروں روپے بھی عائد کیئے اس موقع پر کئی دکاندار دکانیں بند کر کے بھاگ گئے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں