دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کومتحد ہونا چاہیے۔سردارمحمدشعیب عالمگیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 19:11

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22فروری2017ء): دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کومتحد ہونا چاہیے۔دہشت گردعناصرکسی مسلک یا مذہب کے نہیں انسانیت کے دشمن ہیں۔ حالیہ بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سرپرست مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ سابق تحصیل ناظم سردارمحمدشعیب عالمگیر نے کہا کہ دہشت گردعناصر کسی مسلک مذہب کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

ہمیں متحد ہوکر تشدد پسند ذہنیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور اور حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشت گردی ظلم و بربریت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہداء اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے باشعور اوربہادر عوام ان کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے گا بلکہ ان کے مقاصد کو پورا نہ ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے دہشت گردی کی موثر روک تھام کے سلسلہ میں فوج اور حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں