چونیاں،سپشل پرائس مجسٹریٹ تنویر اقبال بلوچ کے چھاپے ،سات مچھلی فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 17:22

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنرپتوکی کی ہدایت پر سپشل پرائس مجسٹریٹ تنویر اقبال بلوچ کے چھاپے سات مچھلی فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر سپیشل پرائس مجسٹریٹ تنویر بلوچ نے شہر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ریٹ لسٹ آویزاں کیے بغیر اور مہنگے داموں مچھلی فروخت کرنے پر سات دوکاندروں ،اشرف،خالد، ایدھی،ندیم،سرور،محمد طفیل،عبدارشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تاہم ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں