حیدرآباد، دادو کے رہا ئشی کا اعلیٰ حکام سے قید میں رکھنے والے پو لیس اہلکا روں کے خلاف قانو نی کا روائی کا مطالبہ

اتوار 1 جنوری 2017 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) دادو کے رہا ئشی زاہد چانڈ یو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ مجھے اور میر ے بھا ئی کو نا حق قید میں رکھنے والے دادو پو لیس کے اہلکا روں کے خلاف قانو نی کا روائی کر کے مجھے اور میر ے بھا ئی کو تحفظ فر اہم کیا جا ئے انہو ںنے بتا یا کہ گذ شتہ سال 22جو لا ئی 2016کو وہ اپنے بھا ئی محمد خا ن چانڈ یو کے ہمر اہ ایس ایس پی آفس دادو جا رہے تھے اور جب وہ گو ٹھ ھینم جتو ئی کے قر یب پہنچے تو تھا نہ بی سیکشن دادو کے اے ایس آئی افضل سو لنگی اور امیر مگسی نے مجھے اور میر ے بھا ئی کو بلا جو از گر فتار کر کے رادھن تھا نہ پر لے گئے جہا ں ہمیں نا حق قید رکھا گیا ،انہو ںنے بتا یا کہ مذ کورہ پو لیس اہلکا روں نے میر ے بھا ئی محمد خا ن چانڈ یو کو چار روز بعد رہا کر دیا لیکن مجھے پا نچ ما ہ بلا جو از قید میں رکھا گیا اور 30دسمبر 2016کو رہا کیا جس پر میر ے ایک دوسر ے بھا ئی محمد بخش چانڈ یو نے حیدرآباد کی عدالت میں تحفظ کیلئے پٹیشن دائر کی اور اب ہمیں پٹیشن سے دستبر دار ہو نے کیلئے سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں انہو ںنے اپیل کی کہ مذکورہ پو لیس اہلکا روں کے خلاف قانو نی کا روائی کر کے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں