صوبائی حکومت خیبر پختون خوا میں بلا امتیاز ترقیاتی عمل کے لئے کوشاں ہے ، مظفر سید ایڈوکیٹ

فلاحی ادارے ناداروں ،ضرورت مندوں کی بھر پور امداد اور حالت زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنے وسائل استعمال کریں ، وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

جمعرات 12 جنوری 2017 19:24

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) صوبائی وزیر خزانہ صوبہ خیبر پختون خوا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختون خوا میں بلا امتیاز ترقیاتی عمل کے لئے کوشاں ہے ۔ فلاحی ادارے ناداروں اور ضرورت مندوں کی بھر پور امداد اور حالت زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنے وسائل استعمال کریں ۔ فلاحی کام عین عبادت ہے۔

مالاکنڈ مین صنعتی زورن کو عمل طور پر عوام دوست بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

صنعتوں کے قیام اور پہلے سے قائم غیر فعال صنعتوں کو چالو کرکے اس میں عوام کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی میں کوپرویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن رجسٹرڈ کے دفتر کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر KWDOکے صدر سید محمد آیاز بھی موجود تھے اور صوبائی وزیر کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر تحصیل درگئی مین صنعتی مسائل بھی زیر بحث لائے گئے ۔ صوبائی وزیر نے سید محمد آیاز کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں