ملک میں مزدوروں اور کسانوں پر جاگیردارطبقہ کے مظالم برداشت نہیں کرسکتے،فیض الرحمان

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء)مزدور کسان پارٹی کے صوبائی جنرل سکرٹری فیض الرحمان مزدور کار نے شامیلات میں حاجی سخید گل کی رہائش گاہ پر منعقدہ کسان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزدوروں اور کسانوں پر مزید جاگیردارطبقہ کے مظالم برداشت نہیں کرسکتے۔ حکومت ، عدلیہ اور انتظامیہ مزدور وں، محنت کشوں اور چھوٹے مالکان اراضی کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

غریبوں کے بچوں کو وطن عزیز میں یکساں حقوق ملنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے استعحصالی نظام کے لئے انقلاب کا راستہ روکنا نا ممکن ہوجائے گا۔ انہون نے غریب ، محنت گشوں ، مزدوروں اور چھوٹے مالکان اراضی کو باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ جب تک ان میں باہمی اتحاد ہے جاگیردار ، سرمایہ دار اور ان کے آلہ کار ان کا کچھ نہیں بگھاڑ سکتے۔

(جاری ہے)

ورکرز کنونشن سے مزدور کسان پارٹی مالاکنڈ کے ضلعی صدر حاجی حلی خان ، صوبائی رہنماء لعل باچہ ،امیر نواب خان ، حاجی کٹور شاہ ، حاجی سخید گل آف شامیلات ، جنرل سکرٹری مزدور کسان پارٹی ناظم نصیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مزدور کسان پاررٹی کے مقامی وارڈز کی تنظیم سازی کا عمل بھی مک مکمل کیا گیا جبکہ متفقہ قرار دادوں کے ذریعے صوبائی حکومت سے سیرے موسیٰ مینہ میں محمد زئی موسیٰ خیل کے اراضیات کے تنازعہ کے حل کے لئے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا اور صوبائی حکومت سے لیڈ ریکارڈ میں حقائق تبدیل کرنے کے مبینہ سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دینے پر بھی زور دیا گیا۔

مزدور کسان ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں صوبائی جنرل سکرٹری فیض الرحمان مزدور کار، حاجی حلیم جان ، لعل باچہ اور امیر نواب نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختون خوا میں ضم کرنے سے گریز کریں اور فاٹا کی الگ حیثیت برقرار رکھ کر فاٹا کے پختونوں کے رائے کے مطابق انہیں الگ صوبائی انتظام دیا جائے۔ انہون نے کہا کہ سی پیک سوبے کے مزدوروں کے استحصال کے لئے راہ ہموار کرنے کی ایک کوشش ہے جس کے ذریعے ہمارے وسائل پر ایسٹ انڈیا کے طرز پر قبضہ کرنے کی ایک کوشش کی جارہی ہے ۔

ان مقررین نے کہا کہ جب تک نچلے طبقہ سے لیڈرز چن کر اسمبلیوں میں نہیں آتے اور ان مزدوروں ، غریبوں ، محنت کشوں اور مزارعین کے مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی جاتی تب تک اس ملک میں مزدور ، محنت کش اور مزارعین کی حالت بہتر ہونا ممکن نہیں۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں