موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور عوامی ترقی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے‘گل زمان

دوسروں کی تلاشی لینے کے لئے دھرنے منعقد کرنے والے خیبر پختون خوا میں احتساب سے بھاگ رہے ہیں‘رہنماء (ن)لیگ درگئی

جمعہ 20 جنوری 2017 14:45

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جائنٹ سکرٹری اور سابقہ امیدوار پی کے 98گل زمان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور عوامی ترقی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ دوسروں کی تلاشی لینے کے لئے دھرنے منعقد کرنے والے خیبر پختون خوا میں احتساب سے بھاگ رہے ہیں ۔ خیبر پختون خوا کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پر مذاق کھیلنے والوں کا عوام آگلے انتخابات میں احتساب کرلیں گے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ سی پیک پر عوام کو گمراہ کرنے والے آکر مانگ گئے ہیں کہ مغربی روٹ سی پیک کا باقاعدہ حصہ ہے اور ملک کے تمام حصوں کی ترقی کے لئے سی پیک مسلم لیگ (ن) کے حکومت کا ایک بڑ اکارنامہ ہے۔ ملک میں دھرنا سیاست کرنے والوں کو ملک کی دیرپا ترقی کا عمل ہضم نہیں ہورہا ۔ گل زمان خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں انجنیئر امیر مقام خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور عوام کو نعرے لگانے والوں اور عوام کی حقیقی بنیادوں پر خدمت کلرنے والوں کے مابین فرق واضح اور صاف نظر آرہا ہے ۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں