اردو ادب کے معروف شاعر احمد فراز کا86واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

جمعہ 13 جنوری 2017 14:52

اردو ادب کے معروف شاعر احمد فراز کا86واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء)اردو ادب کے معروف شاعر احمد فراز کا86واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا وہ 14جنوری 1931ء کوخیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیداہوئے ان کے مجموعہ کلام تنہا تنہا‘درد آشوب ‘نایافت ‘بے آواز گلی کوچوں میں ‘خواب گل پریشان ہیں احمد فراز کو ادبی خدمات پر ڈاکٹر اقبال ایوارڈ‘آدم جی ادبی ایوارڈ ‘بھارت میں ٹاٹا ایوارڈ‘امریکہ میں ملینیئم ایوارڈاور اسکے علاوہ ستارہ امتیاز‘ہلال امتیاز اور دھنک ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا -

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں