تیزرفتار کار کی ٹکر سے 43سالہ نامعلوم شخص جاں بحق

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:19

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) تیزرفتار کار کی ٹکر سے 43سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیل کے مطا بق 43سالہ نامعلوم شخص گزشتہ روز اڈا موترہ پر سڑک کراس کرنے لگاتوا س کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار کار جس کو نامعلوم ڈرائیور چلارہاتھانے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ،بعدازاںتھانہ موترہ پولیس نے اڈا موترہ پر واقع ہوٹل مالک جان محمد کو مدعی بناکر نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں