سیالکوٹ‘ڈسکہ پسرور روڈ پر جھونپڑیوںمیں شارٹ سرکٹ باعث آگ بھڑک اٹھی‘8 جھگیاں خاکستر

جمعہ 17 فروری 2017 23:54

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ڈسکہ پسرور روڈ منڈیکی گورایا کے پاس واقع جھونپڑیوںمیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122پسرور سے ایک ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل چند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ شروع کر دیدریں اثناء سیالکوٹ سے بھی ایک ریسکیوفائر وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے کی مسلسل فائر فائٹ کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔8جھگیاں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں