پہاڑوں پرجانیوالے کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، قومی دھارے میں شامل ہو جائیں،

آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم انجم

منگل 10 جنوری 2017 23:24

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم انجم نے ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی ڈیرہ بگٹی ٹاون چیئرمین نوابزادہ گہرام خان بگٹی ٹاون چیئرمین سوئی حاجی محمد بخش قبائلی رہنما میر لیاقت علی خان بگٹی,چیف آف کلپر میر جلال خان کلپر بگٹی,پی ٹی آئی رہنما میرعطا اللہ خان کلپر،میر علی محمد پیروزانی بگٹی ڈپٹی کمشنر محمد طارق ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی کے علاوہ سرکاری آفیسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی، اس موقع پر انہیں روایتی بلوچی پگڑی اور اسٹک کا تحفہ پیش کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پرجانے والے کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور قومی دھارے میں شامل ہو جائیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور بلوچ عوام کی تعاون سے بلوچستان میں امن بحال ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی تعلیم کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کے ان کی دلی خواہش ہے کے یہاں کے بچے پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکے انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں اور علاقے کی امن اور ترقی کے لئے عوام کی تعاون اشد ضروری ہی

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں