ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس،سرکاری آفیسران اور عوامی نمائندوں کی شرکت

خسرے کے باعث بچوں کی ہلاکت ،سرکاری سکولوں کے حالت زار پر تبادلہ خیال

پیر 16 جنوری 2017 22:10

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر محمد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا,اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی ٹاون چئیرمین نوابزادہ گہرام خان بگٹی,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک بشیر احمد,مس شبانہ احمد,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری,ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ آفیسر کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کیسربراہان نے بھی شرکت کی, اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے خسرے کے باعث بچوں کی ہلاکتوں اور سرکاری اسکولوں کے عمارتوں کے زبوں حالی کے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا,کہ اجلاس میں موجود ہم سب شرکا کا اہم مقصد عوام کو مشکل صورتحال سے نکالنا ھی,جبکہ خسرے کے باعث بچوں کی ہلاکتیں باعث افسوس ہیں,انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر متعلقہ آفیسران کو خسرہ سے بچاو کے لئے فوری طور پر ویکسین مہم شروع کرنے کے ہدایات کی,جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالبصیر بگٹی کو ہدایات کی,کہ وہ حکام بالا کے ہدایات کے مطابق اساتزہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کے قومی شناختی کارڈ,تعیناتی کے آرڈرز اور دیگر کوائف پندرہ ایام کے اندر جمع کرائیں,اور سرکاری اسکولوں کے وہ اساتزہ جن کے اسکولوں کے بلڈنگز جو کہ منہدم ہونے کے خدشات سے دو چار ہیں,وہ بھی اپنا رپورٹ پیش کر دیں,تاکہ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے ہدایات کے مطابق رپورٹ ان کے سامنے پیش کیا جاسکی,کیونکہ انہوں نے یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ہی,آخر میں ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں