ڈیرہ بگٹی میں خاتون فراری سمیت دس افراد نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

جمعرات 23 فروری 2017 18:58

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء)ڈیرہ بگٹی میں خاتون فراری سمیت دس افراد نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئی,سیکورٹی حکام کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی میں خاتون فراری کمانڈر گل خاتون نے اپنے 9ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شا مل ہونے کا اعلان کردیا،ہتھیار ڈالنے والوں میں کفیل عرف مینگل ،حاصل عرف توفی،دریا خان عرف گلاب،سوا،محمد یوسف ،برکت عرف نیٹو ،ہصیلی،حکیم عرف راکٹ ،دل مرعرف دلو شامل ہیں ،مذکورہ افراد سیکورٹی فورسز اور گیس پائپ لائنز پر حملوں میں مطلوب تھے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں