ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حسا س ادارے کی کارروائی

کا لعدم تنظیم کا کما نڈر بگو دو ساتھیوں سمیت ہلاک ، دو گرفتار ، 6ٹھکانے مسمارکر دیئے گئے

جمعرات 23 فروری 2017 21:45

ڈیر ہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حسا س ادارے کی کاروائی کا لعدم تنظیم کا کما نڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک6ٹھکانے تباہ دو افراد گرفتار ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیشنی اور کلیری میں ایف سی اور حسا س ادارے نے کا لعدم تنظیم کے شر پسند وں کی مو جودگی کی اطلاع پر کاروائی کا آغاز کیا تو شرپسند وں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس پر فورسز کی جوابی کاروائی میں کا لعدم تنظیم کا کمانڈربگو بگٹی اپنے دو سا تھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیاجبکہ فورسز نے دو شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال 6ٹھکانے مسمار کر دیئے ہلاک اور گرفتارہونے والے شرپسند فورسز اور گیس پا ئپ لائنوں پر حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں