کرپشن کی ٹیم بنا رہا ہوں، جس کپتان نواز شریف ہو گا۔ عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 جنوری 2017 16:10

کرپشن کی ٹیم بنا رہا ہوں، جس کپتان نواز شریف ہو گا۔ عمران خان

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں، لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں، پاناما کیس کے بعد عوام کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ اتنی سردی میں بھی اتنے لوگ آئیں گے،بڑی تعداد میں شریک ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ دنیا کے بڑے اور نامورسیاستدانوں کی طرح ہمارے ملک کا وزیراعظم بھی پاناما اسکینڈل میں پکڑا گیا۔

عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستانی قوم کا پیسا چوری کرکے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھجوایا اور ملک سے باہر بچوں کے نام سے جائدادیں خریدیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین نے دلیل دیتے ہوئے کہا جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ اپنے نام سے کوئی جائداد نہیں بناتے۔ عمران خان نے عالمی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 1993 میں لندن میں فلیٹ خریدے جن کے لیے پیسے یہاں سے بھجوائے گئے، مریم نواز فلیٹس کی مالک ثابت ہوئیں تو قطری شہزادے کا جھوٹا خط لایا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق کرپشن کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور اگر یہ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا، کرپشن کا کینسر ختم نہ ہونے تک غربت ختم نہیں ہوگی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ کرپشن کرکے اداروں کو تباہ کر رہا ہے، وہ کرپشن کی ٹیم بنا رہے ہیں، جس کے کپتان نواز شریف کو مقرر کریں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں