تھانوںکے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے جدید سافٹ وئیر متعارف کروا دیئے گئے ہیں، آر پی او

جمعہ 20 جنوری 2017 18:10

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) گزٹیڈ پولیس افسران کی پول کام تر بیتی دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد آرپی اوآفس ڈیرہ غازیخان میں کیا گیا۔ تھانہ کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور درخواستوں کو ہر سطح پر مانیٹر کرنے کے لئے جدید سافٹ وئیر متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ نیازی نے ہونے والی دو روزہ گزٹیڈ پولیس افسران کی پول کام تربیتی ورکشاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی خصوصی ہدایت پرمقدمات کا کمپیوٹرائز ڈ اندراج درخواستیں ، ملزمان کی شناخت ، نشاندہی بذریعہ سی آرآئی سسٹم اور تفتیشی آفیسران کی کارکر دگی کو چیک کرنے کیلئے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں