الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے لیے سینکڑوں بچے زیرِ تعلیم ہیں،پروفیسر عطا محمد جعفری

پیر 23 جنوری 2017 21:11

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) الخدمت فاؤنڈیشن کی دکھی انسانت کی خدمت بے مثال خدمت ہے سنت رسول کی پیروی کرتے ہوئے انشاء الله یہ سلسلہ جاری رہے گایہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر عطا محمد جعفری نے جنرل سیکرٹری منیر احمد کلاچی کے ہمراہ الخدمت فاؤنڈیشن کے نو منتخب صدرڈاکٹر سعد الله ملک کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ غازیخان میں غریب عوام اور نادارمریضوں کے مریضوں کے لیے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شریف میں ڈئیگناسٹک کی خدمت سرانجام دے رہے ہیںاور ہم یتیم بچوں کی کفالت کے لیے سینکڑوں بچے زیرِ تعلیم ہیںغرباء میں راشن کی تقسیم ہویا بچیوں کا جہیزالخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ پیش پیش رہی ہے انشاء الله 2017-18 کے لیے ڈاکٹر سعد الله ملک نئے جذبے اور ولولہ کے ساتھ آئے ہیں اس لئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں دکھی انسانیت کی خدمت لیے یہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں