نعت ، حسن قرات و انگریزی تقریری مقابلوں کے نتائج کا اعلان

پیر 23 جنوری 2017 22:47

نعت ، حسن قرات و انگریزی تقریری مقابلوں کے نتائج کا اعلان
ڈی جی خان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی پروگرام کے تحت طلباء کے مابین ڈویژنل سطح کے نعت ، حسن قرات ، اور انگریزی تقریری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ آف کامرس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی پروگرام کے تحت ڈویژنل سطح کے نعت، حسن قرات اور انگریزی مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین خٹک نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق پرنسپل کالج پروفیسر محمد امین نے مہمان خصوصی تھے جبکہ لیکچرار پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر محمد شفیع اور پروفیسر اختر بھٹی نے مہمان اعزاز شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، حسن قرات کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج آف کامرس لیہ کے حافظ محمد زبیر اول ، گورنمنٹ ڈگری کالج جتوئی کے محمد طاہر سعید نے دوم جبکہ گورنمنٹ کالج بلاک نمبر17ڈیرہ غازی خان کے حافظ محمد اسماعیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح نعت رسول مقبول ؐ کے مقابلوں میں گورنمنٹ انسٹیٹوٹ آف کامرس تونسہ کے محمد عمر فاروق نے پہلی ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے محمد مبشر نے دوسری اور گورنمنٹ کامرس کالج مظفر گڑھ محمد نعمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد انگریزی میںانٹر ، ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر تقریری مقابلے ہوئے، انٹر سطح کے انگریزی تقریری مقابلوں میں پنجاب گروپ آف کالج ڈی جی خان کے میاں شہریار نے پہلی ، لیہ کے ارسلان اصغر نے دوم اور تونسہ شریف کے محمد ثمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح ڈگری سطح کے انگریزی تقریری مقابلوں میں مظفر گڑھ کے محمد شفیق نے پہلی ، ڈی جی خان کے محمد احمد نے دوسری اور کروڑ کے محمد شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹ گریجوایٹ کی سطح پر تقریری مقابلوں میں صرف ایک ہی امیدوار احمر حسیب نے شرکت کی جس کا تعلق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جامپور سے تھا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، آخر میں پروفیسر سجاد پرنسپل گورنمنٹ کالج پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس نے تمام شرکا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں صوبائی سطح پر مقابلوں میں مزید بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی امید ظاہر کی ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں