علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز میں داخلے 6مارچ تک جاری رہیں گے،ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

ڈی جی خان۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹرڈیرہ غازیخان قیصرعباس کاظمی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام سمسٹر بہار 2017کے تحت میٹرک ، انٹر میڈیٹ ، بیچلر / ماسٹر / ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلے 6مارچ تک جاری رہیں گے ․ علاوہ ازیں اردو ، پاکستان سٹڈیز ، اسلامیات ، اکنامکس ، لائبریری سائنس ، ماس کمیونیکیشن پروگرامز کی ورکشاپس 6مار چ جبکہ ایم اے ایجوکیشن اورا یم ایڈکی ورکشاپ 24مار چ سے شروع ہوں گی․ بی ایڈ پروگرام کورس کوڈ 655کی ورکشاپ 13فروری سے ریجنل کیمپس ڈیرہ اور گورنمنٹ بوائز کالج لیہ میں شروع ہو چکی ہیں․ ایسے طلبائو طالبات جو ورکشاپ میں شریک نہیں ہو سکے وہ ریجنل آفس سے اجازت نامہ حاصل کر کے ورکشاپ میں شرکت کر سکتے ہیں ․ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 064-9260386-7پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں