ڈی جی خان کے محمدباسط کی انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل تین سنچریاں

پیر 16 جنوری 2017 19:40

ڈی جی خان کے محمدباسط کی انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل تین سنچریاں

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گڈلک کرکٹ کلب ڈیرہ غازی خان کے ہونہا ر کھلاڑی محمد باسط نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل تین میچوں میں تین سنچریاں سکور کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بالترتیب ضلع اوکاڑہ ، خانیوال اور لودھراں کے خلاف 112*, 135 ,104*رنز کی شاندار اننگز کھیلیں ان کی شاندار کارکردگی پرگڈلک کر کٹ کلب ڈیرہ غازی خان کے آفشیلز او ر ڈسٹرکٹ الیوی ایشن کے عہدہداران بالخصوص خان احمد نواز خان چانڈیہ نے نقد انعام کا اعلان کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محمد باسط انشاء اللہ پاکستان کی نمائندگی کر کے اپنے کلب او رضلع اورملک کا نام روشن کر یگا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں