ڈیرہ اسماعیل خان،نوجوان بندوق صاف کرتے غفلت سے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا

پیر 23 جنوری 2017 17:03

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) مدینہ کالونی میں نوجوان بندوق صاف کرتے ہوئے اپنی غفلت سے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں مدینہ کالونی میں واقعہ جنرل سٹور میں موجود یوسف عدنان بنوچی ولد گل نواز اپنی بندوق بارہ بور صاف کررہا تھا کہ غفلت سے فائر ہونے سے وہ زخمی ہوگیا ۔زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں