ڈیرہ کے شہری غیررجسٹرڈچنگ چی آٹورکشائوں کے بے ہنگم شور سے عاجزآگئے

منگل 24 جنوری 2017 12:41

ڈیرہ کے شہری غیررجسٹرڈچنگ چی آٹورکشائوں کے بے ہنگم شور سے عاجزآگئے
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)ڈیرہ کے شہری غیر رجسٹرڈ چنگ چی آٹو رکشوں کے بے ہنگم اور لا تعداد رش سے عاجز آ چکے ہیں، چنگ چی رکشوں کے ہجوم سے آئے روز حادثات کا موجب بننے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے شہری بھی ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچنے کے لئے گھنٹوں کا دورانیہ صرف کرتے ہیں، ٹریفک مسائل کے حل کے لئے بار ہا بلکہ روزانہ متعلقہ ٹریفک حکام کو عملی اقدامات اٹھانے کے لئے مطالبہ در مطالبات کرنے کے باوجود ان کے کانوں تک جوں بھی نہیں رینگتی جو ایک المیہ اور ٹریفک اتھارٹی کے لے سوالیہ نشان ہے‘ ڈیرہ کے شہریوں سماجی اور تاجر براداری سمیت طلباء و طالبات کے والدین صوبائی حکومت سے پُرروز مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹریفک پولیس اتھارٹی کو تمام دستیاب وسائل مہیا کریں اور ٹریفک مسائل حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں‘واضح رہے کہ ڈیر شہر میں چنگ چی اٹو رکشاوں اور کم عمر ڈرائیوروں کی نا اہلی اور غیر تربیت یافتہ غفلت سے شہر اور مضافات کئی قیمتی جانوں کا ضیاء ہونے کے ساتھ بیشتر افراد معذور بھی ہو چکے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں