ڈیرہ، عوامی حلقوں کا شہر اورنکاسی آب نالوں کی کی صفائی کا مطالبہ

منگل 24 جنوری 2017 12:42

ڈیرہ، عوامی حلقوں کا شہر اورنکاسی آب نالوں کی کی صفائی کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)ڈیر اسماعیل خان عوامی حلقوں نے تحصیل ناظم سے شہر کے صفائی اور سرکلر روڈ کے شرقی و غربی بندوبستی بڑے دو نالوں کی نچلی سطح تک کھودائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر کی گلیوں کی صفائی کا بھی کہا ہے ‘ شہر کی نکاسی اورصفائی بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے، میونسپل کمیٹی کا عملہ اس ضمن میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہا جس سے نکاسی آب کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیاہے‘ عوامی حلقوں نے تحصیل ناظم سے شہر کی گلیوں اور بندوبستی نالوں کی کھودائی اور صفائی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہریوں کو ان سے پیداہونیوالی مشکلات سے نجات مل سکے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں