ڈیرہ اسما عیل خان، درابن چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے پید ل جانیوالا شخص زخمی ہوگیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:07

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) تھانہ درابن کی حدود میں درابن چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے پید ل جانے والا جمعہ خان اعوان سکنہ چودھوان زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

درابن پولیس نے ٹرالر ڈرائیور امان اللہ سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا ،تھانہ پہاڑ پور کے گائوں پیر اصحاب میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے عبدالوہاب کو زخمی کردیا ۔جبکہ ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ وانڈہ موچیاں والہ میں اشفاق عرف بلا ولد مشتاق احمد سکنہ گیلانی ٹائون سے 8سو گرام چرس جبکہ گورا قبرستان کے قریب جاوید بلوچ سکنہ بستی درکھانوالی سے 750گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں