ڈیرہ اسماعیل خان،بارش کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا

کاروبار زندگی متاثر ، انڈس فیڈر ، سی آر بی سی فیڈر ، مریالی فیڈر اور کینٹ فیڈر سمیت دیگر فیڈرز کی بجلی دس گھنٹے سے زائد غائب

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:56

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) بارش کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا ، کاروبار زندگی متاثر ، انڈس فیڈر ، سی آر بی سی فیڈر ، مریالی فیڈر اور کینٹ فیڈر سمیت دیگر فیڈرز کی بجلی معمولی بارش کے باوجود دس گھنٹے سے زائد غائب رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا ، کاروباری ادارے اکثر بند رہے ہلکی بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ، معمولی بارش کے باوجود بجلی کے کئی فیڈر انڈس فیڈر ، سی آر بی سی فیڈر ،مریالی فیڈر اور کینٹ فیڈر سمیت کئی فیڈر دس گھنٹے سے زائد بند رہے جبکہ واپڈا کے اہلکار غائب رہے ، لوگ بجلی کی فراہمی کے بارے کمپلنٹ آفس سمیت واپڈا افسران سے رابطہ کرتے رہے تاہم ان کو تسلی بخش جواب نہ دیا گیا ۔

اہلیان علاقہ نے اس پر واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے معمولی بارش کا بہانہ بنا کر بجلی کو جان بوجھ کر عوام کو تکلیف دینے کیلئے بند رکھا جو زیادتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں