ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا پولیو مہم میں عدم دلچسپی پر ضلعی محکمہ کے آفیسران کی چار روز کی تنخواہیں کاٹنے کیلئے خزانہ آفیسر کو احکامات جاری

پیر 16 جنوری 2017 20:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے پولیو مہم میں عدم دلچسپی رکھنے والے یونین کونسل میڈیکل آفیسر تحصلیداروں نائب تحصلیداروں پٹواریوں یونین کونسل سیکریڑیزسمیت ضلعی محکمہ کے آفیسران کی پولیو مہم کے دوران چار روز کی تنخواہیں کاٹنے کیلئے خزانہ آفیسر کو احکامات جاری کردیے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد جاری قومی پولیو مہم کے دوران پولیو مہم میں عدم دلچسپی اور فرائض میں غفلت برتنے والے یونین کونسل میڈیکل آفیسر تحصلیداروں نائب تحصلیداروں پٹواریوں یونین کونسل سیکریڑیزسمیت ضلعی آفیسران کی پولیو مہم کے دوران چار روز کی تنخواہیں کاٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصرنے خزانہ آفیسر کو احکامات جاری کردیے ہیں جس کے بعد ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصرنے کہاکہ پولیو قومی مہم ہے جس میں تمام محکموں کے آفیسروں کو محکمہ صحت کا ساتھ دینا ہو گا پولیو مہم کے دوران جن بھی ڈاکڑز محکمہ ریونیو کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں فرائض سے غفلت سست روی کا مظاہرہ کیا گیا تو ان کی چار چار روز کی یومیہ اجرت کاٹی جائے گی اور کہاکہ نوجوان نسل کو معذوری سے بچانے کیلئے سخت ایکشن کی ضرورت ہے اور کہاکہ جن ایریا انچارچ کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی ان کو فوری طور پر پولیو مہم سے فارغ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں