ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کی کارروائی 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:49

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) بند کورائی پولیس نے زندر مائنیر ،پل کٹہ والی اور ٹوبہ کے قریب کاروائیوں کے دوران تین رپیٹر اور ایک بندوق برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ، کینٹ پولیس نے اعجاز آباد اور مریالی میں دو منشیات فروشوں سے ایک کلوسے زائد چرس برآمدکرلی ،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسرآفریدی کی ہدایت پر بندکورائی پولیس نے زندر مائنیر پر کاروائی کے دوران مطیع اللہ سے ایک رپیٹر اور 13کارتوس ،جہانگیر سے ایک رپیٹر اور تین کارتوس ، پل کٹہ والی پر سے سلیمان کی تلاشی کے دوران ایک رپیٹر اور 25کارتوس جبکہ ٹوبہ کے قریب شاہ سوار سے ایک بندوق اور 19کارتوس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے اعجاز آباد میں منشیات فروش سلیمان سکنہ پشہ پل سے 750گرام چرس جبکہ مریالی میں سلام گل سکنہ ایف آر جنڈولہ سے پانچ سو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں