ڈیرہ اسماعیل خان،اسلحہ ،ہوائی فائرنگ،متنازع لٹریچر اور لائوڈ سپیکر پر پابندی عائد

ہفتہ 18 فروری 2017 16:40

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ڈپٹی کشمنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ نے ضلع بھر میں تیس روز کیلئے ہر قسم کے اسلحہ لیکر چلنے ، ہوائی فائرنگ اور متنازعہ لٹریچر اور لائوڈ سپیکر کے استعمال پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ نے ضلع بھر میں تیس روز کیلئے دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے ہر قسم کے اسلحہ کو لیکر چلنے ،ہوائی فائرنگ ،پٹاخوں ،متنازعہ مذہبی لیٹیچر اور وڈیوز ،عوامی مقامات پر لائوڈ سپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال ، موٹرسائیکل کی ون ویلنگ ،کالے شیشوں کے استعمال اور پتنگ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ۔.

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں