ڈیرہ اسما عیل خان،گیس سلنڈر کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 30افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 18 فروری 2017 17:21

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) گلشن کالونی میں محمود عالم محسود کے گھر اچانک گیس سلنڈر کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت تیس افراد زخمی ہوگئے ، دھماکے سے گھر کو نقصان ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے زخمیوں کو ایمرجنسی وارڈ پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں گلشن کالونی میں محمود عالم محسود کے گھر کے کچن میں گیس کا سلنڈر اچانک پھٹ گیا ۔

جس سے زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

(جاری ہے)

گھر میں موجود خواتین اور بچے بڑی تعداد میں تھے ۔ جس کی وجہ سے تیس خواتین اور بچے زخمی ہوگئے گھر کو شدید نقصان پہنچا ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور ایس ایچ او کینٹ محمد نواز فوراً موقع پر پہنچ گئے اور زخمیو ں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا ۔محمود عالم محسود کے گھر ان کے رشتے دار ایک روز قبل موٹر وے اسلام آباد کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے رشتے دار کی تعزیت کیلئے موجود تھے جس کی وجہ سے گھر میں رش تھا ۔ جونہی رشتے داروں کو واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ فوراً ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں