دیربالا، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سینکڑوں ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 جنوری 2017 21:37

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) دیر کے سینکڑوں ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری کیلئے ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا،کلاس فور،ٹیکنیشنز،سٹور کیپرز کو محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کی طرح فوری ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے ،ورنہ مجبورا ہسپتالوں کو تالے لگادیں۔

جمعرات اور جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ملازمین جن میں ٹیکنیشنز،سٹور کیپرز اور کلاس فور ملازمین شامل تھے دو روز سے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی ایچ کیو ہسپتال دیرمیں کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں ملازمین جو دو روز سے احتجاج پر ہے ۔مظاہرین سے صدر صاحبزادہ ظاہرشاہ ،شیرزادہ ،تحسین اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پچھلے سال ہم سے محکمہ صحت کے دیگر ملازمین پیرامیڈیکس ،نرسز سمیت ڈاکٹرز کیلئے پروفیشنل ہیلتھ الاونس کی منظوری کا وعدہ کیا تھا ،ظاہرشاہ نے کہا کہ پشاور میں صوبے بھر کے ملازمین سے صوبائی حکومت نے صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید کو بھیج کر پروفیشنل االاونس دینے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد ہزاروں کلاس فور،ٹیکنیشنزاور سٹور کیپرز نے احتجاج ختم کیا ۔

(جاری ہے)

لیکن کئی مہینے گذرنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت اور وزیرخزانہ نے اپنے وعدے کا ایفا نہیں کیا اور ابھی تک ہمارے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اور نرسز کی طرح محکمہ صحت کے ملازمین ہے لیکن صوبائی حکومت ہمارے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ظاہرشاہ نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے فوری طورپر ہمیں ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری نہ دیں تو صوبے بھرکے ہزاروں کلاس فور،ٹیکنیشنزاور سٹورکیپرز ایک بار پھر اپنے حق کیلئے نکلیں گے ،اور ہسپتالوں کو تالے لگادیں گے کیونکہ صوبائی حکومت اور وزیرخزانہ نے وعدے کے مطابق پروفیشنل ہیلتھ الاونس کی منظوری نہیں دی۔

اس سے قبل مظاہرین نے پیدل ڈی سی آفس تک مطالبات کے حق میں مارچ بھی کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں