لوئیر دیر، مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے دورہ لوئیر دیر کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے د یں

پیر 16 جنوری 2017 20:09

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن لوئیر دیر نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے ممکنہ دورہ لوئیر دیر کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی اس سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدارت سینئر صوبائی صدر ملک جہان زیب تیمرگرہ میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی صدر ملک بہرام شہزادہ جنرل سیکرٹری سردارجاوید تاجک ایڈوکیٹ ڈسٹر کٹ کونسل ممبر اظہر تقویم کے علاوہ تحصیل صدرو جنرل سیکرٹریز ایم ایس ایف اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شر کت کی اجلاس میں پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے ممکنہ لوئیر دیر دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر صوبائی صدر ملک جہان زیب اور ضلعی صدر ملک بہرام شہزدہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے اور ائے روز لوگ جوق درجوق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرکے شامل ہو رہے ہیں انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام عنقریب لوئیر دیر کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ ائندہ عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کریں اور پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور اور پیغام گھر گھر پہنچائے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں