لواری ٹنل کے پلیٹ فارم میں اہلکاروں اور ٹھیکداروں کے رہائشی مکانات میں آتشزدگی ،5 کمرے جل کرخاکستر

بدھ 22 فروری 2017 23:07

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) لواری ٹنل کے پلیٹ فارم میں ٹنل کے سیکیورٹی پرمامور سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹھیکداروں کے رہائشی مکانات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے پانچ کمرے جل کرخاکسترہوگئے۔آگ بجھانے کی سرگرمیوں لیوی ،پولیس اور مقامی مزدوروں نے حصہ لیا جبکہ بعدازاں دیرسے فائریگیڈئیرگاڑی نے مکمل طورپر آگ پر قابو پالیا۔

واقعات کے مطابق بدھ کے روز ساڑھے بارہ بجے کے قریب زیرتعمیرلواری ٹنل کے پلیٹ فارم میں واقع سیکیورٹی فورسز اور ٹنل ٹھیکدار کے کمروں آچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگرکمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لی۔اورآگ پھیلنے سے ٹنل ذرائع کے مطابق پانچ کمرے جل گئے جس میں تین سیکورٹی پرمامور فورسزاور چاچا بشیرکے دو کمرے بھی چل گئے۔

(جاری ہے)

ٹنل ذرائع کے مطابق کمروں میں گیس سلنڈربھی موجودتھے جس سے بھی آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ،ٹنل ذرائع کے مطابق آگ شدید سردی سے بچنے کیلئے لگائے گئے گرم ہیٹرسے لگ گیا تھا تاہم ابتدائی طورپرپلیٹ فارم میں مزدور ،لیویزاورپولیس اہلکاروں نے آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جبکہ بعدازاں دیر سے فائربریگیڈگاڑی اور عملہ پہنچ کر آگ پرقابوپالیا ۔لیکن اسی دوران پانچ کمرے جل کرراکھ بن چکے تھے ۔آگ کے باعث کمروں میں موجود سامان اور خوراک راشن بھی جل گیا ،تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی اسلحہ کمروں سے باہرلیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں