موتیے کو ابتدائی مراحل میں کافی مقدارمیں پانی در کار ہوتا ہے،زرعی ماہرین

پیر 16 جنوری 2017 13:21

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ موتیے کی کا شت کے بعد ا س کو ابتدائی مراحل میں بڑھوتر ی کیلئے پانی کافی مقدارمیں در کار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

گرمیوں میں ا س کو موسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے ،سردیوں میں صرف ا س کو خشک ہو نے سے بچانے کیلئے پانی دیا جاتا ہے ا س کے پودے کو پانی دیتے وقت ا س میں مناسب حد تک کھاد ڈا ل دیں جو کہ ا س کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتی ہے شروع میں کھا د کی مقدا ر زیاد ہ رکھیں پھر ا س کی مقدار کم کر کے ہلکی آپیاشی کے ساتھ دیں موتیے کی افزائش کیلئے نیم پختہ شاخوں کی دا ب لگائی جاسکتی ہے جو کہ جڑیں بناتی ہے ا ن کو بہا ر سے آکرموسم گرما تک زمین میں دبادیاجاتا ہے نئے پو د ے رنزر کی مدد سے بھی بنائے جاسکتے ہیں ا س کی کاشت کرتے وقت پود ے کا فاصلہ 6سی8فٹ ہوتا ہے قطار سے قطار کا فاصلہ اڑھائی سے 3فٹ ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں